امرتسر: پنجاب میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کل رات مار گرایا۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے ٹویٹ کرے اس کی اطلاع دی۔ سرحدی باڑ اور زیرو لائن کے درمیان سے ڈرون برآمد ہوا ہے۔ ڈرون سے ممنوعہ اشیاء کا پیکٹ برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔
-
#WATCH | BSF troops shot down a Pak drone last night which had intruded in the area of responsibility of BOP Rear Kakkar in Punjab's Amritsar Sector. Drone has been recovered between border fence & zero line. A packet of contraband recovered with the drone. Search underway: BSF pic.twitter.com/51p2z6cyeX
— ANI (@ANI) February 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | BSF troops shot down a Pak drone last night which had intruded in the area of responsibility of BOP Rear Kakkar in Punjab's Amritsar Sector. Drone has been recovered between border fence & zero line. A packet of contraband recovered with the drone. Search underway: BSF pic.twitter.com/51p2z6cyeX
— ANI (@ANI) February 3, 2023#WATCH | BSF troops shot down a Pak drone last night which had intruded in the area of responsibility of BOP Rear Kakkar in Punjab's Amritsar Sector. Drone has been recovered between border fence & zero line. A packet of contraband recovered with the drone. Search underway: BSF pic.twitter.com/51p2z6cyeX
— ANI (@ANI) February 3, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ 23 دسمبر بروز جمعہ کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مار گرایا۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح پونے آٹھ بجے کے قریب امرتسر سیکٹر میں پلمورن سرحدی چوکی کے قریب اس ڈرون کا پتہ چلا۔ ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون پر گولہ باری اور اسے نیچے گرا دیا اور ڈرون کو قبضے میں لے لیا۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس نے کہیں بھی کوئی کھیپ تو نہیں گرائی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب بارڈر سیکیورٹی فورس نے پنجاب میں ڈرون کو مار گرایا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Pakistani Drone Spotted Near The Adia Post پاکستانی ڈرون کی دراندازی ناکام
بتادیں کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے امرتسر ضلع میں پاکستان کی طرف سے داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مار گرایا تھا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستانی سرحد کے قریب پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون کو آتے دیکھا۔ جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے گولیاں چلائیں۔ بی ایس ایف کی جانب سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔ اس سے قبل بھی بی ایس ایف کے خواتین دستے نے پنجاب کے ضلع امرتسر میں 3.1 کلو منشیات لے جانے والے ڈرون کو مار گرایا جو پاکستان سے سرحد میں داخل ہوا تھا، سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون کو چاہ پور کے قریب بھارتی علاقے میں داخل ہوتے دیکھا۔