ETV Bharat / bharat

Delhi Liquor Scam دہلی شراب پالیسی کیس میں کے کویتا آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی - دہلی شراب پالیسی کیس

بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا آج دہلی شراب پالیسی کیس کے سلسلے پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوں گی۔ گذشتہ کل سپریم کورٹ نے ای ڈی کے جاری کردہ سمن کے خلاف کے کویتا کی عرضی کو عبوری راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔Kavitha to appear before ED today

دہلی شراب پالیسی کیس میں کے کویتا آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:05 AM IST

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی سینئر رہنما اور ایم ایل سی کے کویتا دہلی شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں جمعرات کو پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوں گی۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی بیٹی کے کویتا ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری بار پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔ بتادیں کہ کے کویتا سے ہفتے کے روز نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر فوری سماعت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے دہلی شراب پالیسی کیس میں ای ڈی کی طرف سے جاری سمن کے خلاف عبوری راحت کی عرضی 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے کویتا کی عرضیوں کا نوٹس لیا اور ان کی عرضی کی سماعت 24 مارچ کو کرنے پر اتفاق کیا۔ درخواست کی فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کویتا کے وکیل نے کہا کہ کیا کسی خاتون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں طلب کیا جا سکتا ہے؟ یہ مکمل طور پر قانون کے خلاف ہے۔ بتادیں کہ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے کویتا نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ ان کے بھائی اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے کے سی آر کی دہلی کی رہائش گاہ پر ان سے ایک مختصر ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں کے کویتا کو عبوری راحت نہیں ملی

قبل ازیں بدھ کے روز 13 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے کے کویتا کے ذریعہ منعقدہ ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور متفقہ طور پر پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن بل کو متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ ہفتے کویتا پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ اجلاس میں بل کو متعارف کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک دن کی بھوک ہڑتال پر بیٹھی تھی، جس کا انہوں نے اپنی پہلی پیشی کے سمن کی تاریخ کو تبدیل کرنے کے لیے پیشگی تقرری کا حوالہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.