ETV Bharat / bharat

G20 Summit برطانیہ وزیر خارجہ نے جے شنکر کے ساتھ جی 20 کی صدارت پر تبادلہ خیال کیا - برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی

برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے منگل کے روز فون پر بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانیہ وزیر خارجہ نے جے شنکر کے ساتھ جی 20 کی صدارت پر تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 10:31 PM IST

نئی دہلی: برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے منگل کے روز فون پر بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کا فون آیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

چار فروری کو ہندوستانی ہائی کمیشن نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم سنک نے ڈوبھال اور بیرو کے درمیان ملاقات میں شریک ہوئے تھے اور دونوں ممالک کی حکومتوں نے تجارت، دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں سر ٹم بیرو اور مسٹر ڈوبھال کے درمیان یو کے کیبنٹ آفس میں مختصر بات چیت وزیراعظم سنک کی ہدایت پر ہوئی جس میں مسٹر سنک نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Event in JK جی ٹوینٹی پروگراموں کے انتظامات اور طبی خدمات کے لیے کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے مختلف جی 20 پروگرامز کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بھارت کے مختلف ریاستوں میں اس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے مختلف جی 20 پروگراموں کے لیے طبی دیکھ بھال کے انتظامات اور طبی خدمات کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔ یو ٹی سطح کی جی 20 ہیلتھ کمیٹیوں کے ٹرمز آف ریفرنس بھارت کے آنے والے جی 20 صدارت کے لیے طبی دیکھ بھال کے انتظامات کے لیے ایس او پیز کے مناسب اختیار اور موافقت کی نگرانی کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.