ETV Bharat / bharat

Brick Kilns Closed in Kanpur کانپور میں آلودگی کی روک تھام کے لیے ایںٹ بھٹے کا کام نومبر تک بند

کانپور میں انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے کانپور ضلع کے تمام اینٹ بھٹے کے کام کو نومبر تک بند کرنے کی ہدایت جاری کیا ہے۔Brick Kilns Closed in Kanpur

Brick Kilns Closed in Kanpur
کانپور میں آلودگی کی روک تھام کے لیے ایںٹ بھٹے کا کام نومبر تک بند
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 5:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے کانپور میں انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے کانپور ضلع کے تمام اینٹ بھٹے کے کام کو نومبر تک بند کرنے کی ہدایت جاری کیے ہیں۔ دراصل سردی کا موسم شروع ہوتے ہی فضا میں نمی بڑھنے لگتی ہے۔ شام میں نمی کی وجہ سے اٹھنے والا دھواں فضاء میں اوپر تک نہیں جاپاتا ہے، جس کی وجہ سے فضا میں دھند چھانے لگتی ہے۔ دھواں کی آلودگی فضا میں تحلیل نہیں ہو پاتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دھند کی وجہ سے کئی طرح کے امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔ Brick Kilns Closed in Kanpur

کانپور میں آلودگی کی روک تھام کے لیے ایںٹ بھٹے کا کام نومبر تک بند

ضلع مجسٹریٹ کانپور نے دیہی علاقوں میں پہلے سے ہی کھیتوں سے نکلنے والی پرالی جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وہیں کانپور ضلع کے دیہی علاقوں میں چلنے والے اینٹ بھٹے کے مالکان کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نومبر تک وہ کام بند کردیں۔ اینٹ بھٹے سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے بڑی تعداد میں فضا میں آلودگی پھیلتی ہے۔ واضح رہے کہ کانپور کے دیہی علاقوں میں ہر سال کھیتوں سے نکلنے والی پرالی اور اینٹ بھٹوں سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے دیہی علاقوں میں زبردست دھند چھائی رہتی ہے، جس کے اثرات شہری علاقوں پر بھی ہوتے ہیں، شہروں میں گاڑی سے نکلنے والا دھواں بھی بڑی تعداد میں آلودگی پھیلاتا ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے لیے ضلع مجسٹریٹ کانپور اپنے وسائل کے مطابق تدابیر نکال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانور سے بھی بدتر زندگی گزارنے پرمجبور ہیں اینٹ بھٹے کے مزدور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.