ETV Bharat / bharat

کولگام: باپ کے مرض سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان کی خودکشی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کولگام میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ باپ کے غم میں دلبرداشتہ ہوکر اس نوجوان نے خود کو پھانسی دے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کولگام: باپ کے مرض سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے کرلیا اپنی زندگی کا خاتمہ

author img

By

Published : May 9, 2021, 6:42 AM IST

جنوبی کشمیر کولگام علاقے کے شوز سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عالم احمد ٹھوکر ولد عطا محمد ٹھوکر کا باپ عرصہ دراز سے بیمار ہے اور کینسر کا مریض ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں عالم احمد نے اپنے باپ کو علاج معالجہ کرنے کے لیے چندی گڑھ لے کر گیا تھا، وہ وہاں پر ابتدائی علاج کرواکر دو دن قبل ہی وہ اپنے گاؤں واپس آگیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس کے گھر کی حالت بھی ناگفتہ بہ تھی، جس کے سبب وہ سوچ وفکر کا شکار رہا کرتا تھا۔ بالآخر ذہنی تناؤ میں آکر اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو پھانسی پر لٹکاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

علاقے کے لوگوں کے مطابق عالم ایک بہت ہی اچھا لڑکا تھا جو سارے علاقے میں باکردار اور باصلاحیت افراد میں شمار کیا جاتا تھا۔ عالم کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلینے کی خبر سن کر سارا علاقہ غم زدہ ہے۔

اُدھر عالم کی نعش کو اپنے ہی گاؤں میں آخری رسومات اور کووڈ کے ایس او پیز کے تحت ان کی تدفین راتوں رات کردی گئی۔ کولگام پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.