ETV Bharat / bharat

Border Gavaskar Trophy بارڈر-گاوسکر ٹرافی 9 فروری سے - بارڈرگاوسکر ٹرافی 9 فروری سے

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 9 فروری سے ناگپور میں ہوگا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ Border Gavaskar Trophy

بارڈر-گاوسکر ٹرافی 9 فروری سے
بارڈر-گاوسکر ٹرافی 9 فروری سے
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 8:40 PM IST

ممبئی:ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 9 فروری سے ناگپور میں ہوگا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہندوستان کے ڈومیسٹک سیزن 2023 کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے کہا کہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چار میچ ناگپور (9-13 فروری)، دہلی (17-21 فروری)، دھرم شالہ (1-5 مارچ) اور احمد آباد (9-13 مارچ) کو کھیلے جائیں گے۔Border Gavaskar Trophy 2023 Will Kick Off From 9th February 2023

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں منعقدہ بارڈر-گاواسکر ٹرافی 2020-21 میں ہندوستان نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ فروری میں شروع ہونے والی یہ سیریز عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی ہندوستان کی امیدوں کے لیے بھی اہم ہوگی۔

اس کے بعد آسٹریلیا اپنے دورہ ہندوستان کا اختتام تین ون ڈے میچوں کے ساتھ کرے گا۔ یہ ون ڈے بالترتیب ممبئی (17 مارچ)، وشاکھاپٹنم (19 مارچ) اور چنئی (22 مارچ) میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Bangladesh روہت شرما، دیپک چہر اور کلدیپ سین آخری ون ڈے سے باہر

اس سے پہلے ہندوستان سال کے آغاز میں محدود اوور کی سیریز کے لیے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرے گا۔ سری لنکا کا دورہ ہندستان 3 جنوری کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں سے شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ون ڈے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔اس کے علاوہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ 18 جنوری سے یکم فروری تک ایک دوسرے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے بھی کھیلیں گے۔Border Gavaskar Trophy 2023 Will Kick Off From 9th February 2023

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.