ETV Bharat / bharat

بامبے ہائی کورٹ نے ترون تیج پال کو نوٹس جاری کیا - گوا کے ایک ہوٹل میں لفٹ کے اندر عورت کے ساتھ زبردستی کرنے کا الزام

بامبے ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے بدھ کے روز تہلکہ کے سابق ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال کو جنسی زیادتی کے ایک معاملے میں نچلی عدالت کے ذریعہ رہا کرنے کے خلاف ریاستی حکومت کی اپیل پر نوٹس جاری کیا ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے ترون تیج پال کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 6:56 AM IST

جسٹس ایس سی گپتا نے نچلی عدالت سے معاملے سے جڑی سبھی کارروائی اور ریکارڈ مانگنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق، ترون تیج پال کو 24 جون تک اپنا جواب داخل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ترون تیج پال پر گوا کے ایک ریسارٹ میں نومبر 2013 میں جنسی استحصال کے سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کئے گئے تھے۔ سابق ایڈیٹر ان چیف کو 21 مئی کو شمالی گوا میں ضلعی اور سیشن عدالت نے بری کیا تھا۔

بامبے ہائی کورٹ نے ترون تیج پال کو نوٹس جاری کیا
بامبے ہائی کورٹ نے ترون تیج پال کو نوٹس جاری کیا

یہ بھی یاد رہے کہ ترون تیج پال کے اوپر 7 اور 8 نومبر 2013 کو گوا کے ایک ہوٹل میں لفٹ کے اندر عورت کے ساتھ زبردستی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ قبل ازیں اس معاملے میں سنوائی کرتے ہوئے گوا کے میپسوہ کی ضلع جج نے تہلکہ اخبار کے سابق بانی اور چیف ایڈیٹر ترون تیج پال کو بری کردیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.