ETV Bharat / bharat

Bollywood Crew in Gurez Valley بالی ووڈ بھی اب وادی گریز کی جانب گامزن - وادیوں میں سیر

اگر آپ کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں اور بانڈی پورہ میں واقع وادی گریز کے قدرتی مناظر کا لطف نہیں اٹھاتے ہیں تو آپ کا یہاں کا سفر ادھورا ہے۔ یہاں کے پر کش نظارے گزشتہ کئی سالوں سے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔Bollywood Crew in Gurez Valley

Bollywood Crew in Gurez Valley
بالی ووڈ بھی اب وادی گریز کی جانب گامزن
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 4:11 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 7:21 PM IST

بانڈی پورہ: وادی کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اگر آپ کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں اور بانڈی پورہ میں واقع وادی گریز کے قدرتی مناظر کا لطف نہیں اٹھاتے ہیں تو آپ کا یہاں کا سفر ادھورا ہے۔ یہاں کے بُر کش نظارے گزشتہ کئی سالوں سے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ Bollywood Crew in Gurez Valley

بالی ووڈ بھی اب وادی گریز کی جانب گامزن

وہیں دوسری جانب اب بالی ووڈ کے ستارے بھی یہاں کھینچے چلے آرہے ہیں۔ ان دنوں وادی گریز میں بالی ووڈ فلم 'چھییا تھوڑا پیار ' کی شوٹنگ ہورہی ہے۔ معروف بالی ووڈ فلم میکر، ٹی وی ڈائریکٹر، ایڈیٹر ، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر اونیر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم سے وابستہ تقریبا 25 افراد کا 'کرو' ان دنوں گریز میں فلم کی شوٹننگ میں مصروف ہے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر اونیر کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کا کشمیر سے دہائیوں سے ایک تعلق رہا ہے۔ تاہم یہ سلسلہ درمیان میں ٹوٹ گیا تھا اور ہم اس سلسلے کو ایک بار پھر بحال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں گریز سے خوبصورت جگہ کہیں نہیں پائی ہے۔ انہونے کہا کہ وہ دوسرے فلم میکرس کو بھی گریز جیسی وادی میں شوٹننگ کے لئے راغب کرنے کی ہر ممکن کوشس کریں گے تاکہ وہ بھی اس خوبصورت جگہ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

فلم مین کام کر رہے اداکاروں کا کہنا تھا کہ واقعی وادی گریز کی خوبصورتی اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کا جواب نہیں۔ واضح رہے کہ وادی گریز کو حال ہی میں بیسٹ آف بیٹ ٹورسٹ ڈیسٹنیشن کا درجہ دیا گیا ہے Best off beat tourist destination

گریز دراصل ایل او سی سے متصل ایک علاقہ ہے۔ بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے اکثر لوگ یہاں جانے سے کتراتے تھے۔تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے یہاں ترقیاتی کاموں میں کسی حد تک پیش ورفت آئی ہے۔ وہیں ایک سال قبل باقاعدہ طور پر یہاں نیٹ ورک چالو ہونے کے بعد سیاحوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ ساتھ ہی یہ شوٹینگ کا بھی بہترین مقام بنتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Film Shooting at Manasbal Lake: کورونا بحران کے بعد مانسبل جھیل پر فلم کی شوٹنگ

Last Updated : Oct 18, 2022, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.