ETV Bharat / bharat

بند فلیٹ سے لاش برآمد، کورونا سے موت - noida news

نوئیڈا کی ایک سوسائٹی میں رہنے والے ایک شخص کی لاش فلیٹ کے اندر دستیاب ہوئی۔ وہ کئی دنوں سے کورونا وائرس سے متاثر تھا۔ ہوم ائسولیشن کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

بند فلیٹ میں لاش ملی ، کورونا سے موت
بند فلیٹ میں لاش ملی ، کورونا سے موت
author img

By

Published : May 13, 2021, 10:40 PM IST

اس کی موت کے بارے میں کسی کو بھی پتہ نہیں چلا۔ چار دنوں تک کورئیر نہ لینے پر پڑوسیوں کو شک ہوا جس کے بعد اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو اس کی لاش پائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سبھاش شرما سپرٹیک ایکویلیج سوسائٹی میں تنہا رہتے تھے۔ اس دوران وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے اور گھر پر قرنطینیہ میں تھے۔

بند فلیٹ میں لاش ملی ، کورونا سے موت
بند فلیٹ میں لاش ملی ، کورونا سے موت

اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور ان کی موت ہوگئی۔ سبھاش کے اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ الگ رہتے تھے۔ پولیس کے ذریعہ ان کی موت کی اطلاع ان کی بیوی کو دی گئی۔

اسی دوران سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ سبھاش شرما پچھلے چار دنوں سے نظر نہیں آئے تھے۔ فون بھی نہیں اٹھا رہے تھے۔

تھانہ بسرکھ پولیس نے نعش کو فلیٹ سے باہر لے جا کر رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔ کورونا انفکشن ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.