سماج وادی پارٹی کے سالار پور دفتر اور اگرسین دھرم شالہ میں کیک کاٹ کر اور کمبل تقسیم کر کے بڑی دھوم دھام سے سالگرہ کی تقریب منائی گئی اور نیتا جی کی بہترین صحت اور لمبی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔
پروگرام میں موجود سبھی رہنماوں نے نیتا جی، سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا ذکر کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ نیتا جی کے بارے میں جتنا کہا جائے اتنا ہی کم ہے۔
مزید پڑھیں:۔ بارہ بنکی: اکھیلیش یادو کی سالگرہ پر غربا میں پھل تقسیم
اس موقع پر سابق ضلع صدر ریشپال آوانہ، محمد نوشاد عرف سونو، منا عالم، سابق ضلع نائب صدر وکاس یادو ، نائب صدر اومپال رانا، سورج رانا، عباس علی کاظمی، اشوک چوہان، سوبے یادو، مشرف خان، ساجد خان، راگھویندر دوبے اور محمد آزاد وغیرہ موجود تھے۔