ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے دیہی علاقوں میں 'میرے خواجہ فاؤنڈیشن' کی جانب سے ضرورت مندوں میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں فاؤنڈیشن کے صدر سید فخر نواز چشتی نے بتایا کہ تنظیم کا مرکزی دفتر برطانیہ میں ہے۔ تنظیم کی جانب سے ہر سال سردیوں میں ہزاروں افراد میں گرم کپڑے تقسیم کیے جاتے ہیں، تاکہ وہ سردی سے نجات حاصل کر سکیں۔Blanket And Woolen Clothes Distribute In Ajmer
سید فخر نواز چشتی نے کہا کہ خواجہ صاحب نے ہمیشہ اپنی تعلیمات میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی نصیحت کی ہے، اسی لیے سب کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ ان کی تعلیمات کو زندگی میں اپناتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:۔ اجمیر: غریبوں میں کمبل تقسیم
انہوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد تمام ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ میرے خواجہ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ کر انہیں مدد فراہم کی جائے۔ اب تک 20 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کو راشن کی اشیاء اور گرم کپڑے تقسیم کرکے مدد کی گئی ہے۔ ضلع اجمیر کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر ضرورت مندوں تک مدد پہنچائی جا رہی ہے۔
سید فخر نواز اجمیر شریف درگاہ سے تعلق رکھتے ہیں اور خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے خادم ہیں۔ خواجہ صاحب کے پیغام انسانیت کو عام کرنے کے لیے میرے خواجہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خدمت خلق انجام دی جاتی رہی ہے۔