ETV Bharat / bharat

BJP's Nupur Sharma Booked Over Remark on Prophet Muhammad: بی جے پی ترجمان نُپور شرما کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی سنی مسلمانوں کی تنظیم رضا اکیڈمی کی شکایت کے بعد ممبئی کے پائدھونی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں بی جے پی کی قومی ترجمان نُپور شرما کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ BJP's Nupur Sharma Booked Over Remark on Prophet Muhammad۔

بی جے پی ترجمان نُپور شرما پر پیغمبر اسلامؐ پر تبصرہ کرنے پر کیس درج

author img

By

Published : May 29, 2022, 2:24 PM IST

ممبئی: بی جے پی کی قومی ترجمان نُپور شرما کے خلاف ممبئی میں ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں گستاخانہ تبصرے پر کیس درج کیا گیا ہے۔ بھارتی سنی مسلمانوں کی سنی بریلوی تنظیم رضا اکیڈمی کی شکایت کے بعد ممبئی کے پائدھونی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعات 295A، 153A اور 505B کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ BJP's Nupur Sharma Booked Over Remark on Prophet Muhammad

قبل ازیں جمعہ کو، شرما نے الزام لگایا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر موت اور عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جب ایک "نام نہاد فیکٹ چیکر" نے گیانواپی مسجد کیس پر ایک ٹی وی چینل پر اس کی حالیہ بحث میں سے ایک بہت زیادہ ترمیم شدہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا۔ شرما نے کہا کہ مباحثے والے میرے ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈال کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تب سے مجھے موت اور عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بشمول سر قلم کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شرما نے کہا کہ "اگر میں غلط تھی تو حقائق کی جانچ کرنے والوں کو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھیجنے کے بجائے حقائق کو جاننا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.