ETV Bharat / bharat

Naqvi On Mann Ki Baat بی جے پی کی فکر، عزم اور بہترین حکمرانی نے فرقہ واریت کا خاتمہ کیا ہے، نقوی

مختارعباس نقوی نے کہا کہ فرقہ وارانہ ووٹوں کی ٹھیکیداری کو شکست، مشترکہ ترقی کی حصے داری کو طاقت نے ترقی، یقین کے ماحول کو مضبوطی عطا کی ہے۔ سماج کے کسی حصے کی ترقی میں کمی نہیں تو ووٹ میں کنجوسی کیوں؟ اِس سوال کا جواب ہمیں اِیمانداری سے دینا ہو گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 9:21 PM IST

مرادآباد: سابق مرکزی کابینی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر مختارعباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 'سیاسی شُدھّی کَرَن، مشترکہ با اِختیاری کے مہا یگیہ میں ہم سب کو قربانی دینی چاہئے، یہ یگیہ ہی ملک، اِنسانیت کی حفاظت اورمضبوطی کا متبادل ہے۔ 'فرقہ وارانہ سیاست کی آلودگی پر کنٹرول' کا موثر نتیجہ ظاہر ہونے لگا ہے۔آج مرادآباد کے کندرکی اور دیگر مقامات پر بلدیابی انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران مختار عباس نقوی نے کہا کہ بی جے پی کی فکر، عزم، بہترین حکمرانی نے سماویشی منگل سے 'فرقہ وارانہ دنگل' کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فسادی،شہ زوروں، بے اِیمان، بکیت آج سیاسی کنبوں کی حفاظت میں نہیں، دستوری قوانین کی حراست میں ہیں۔ اِسی نے سماج کی بھلائی، سیاست کی صفائی کا راستہ بنایا ہے۔ نقوی نے کہا کہ فرقہ وارانہ ووٹوں کی ٹھیکیداری کو شکست، مشترکہ ترقی کی حصے داری کو طاقت نے ترقی، یقین کے ماحول کو مضبوطی عطا کی ہے۔ سماج کے کسی حصے کی ترقی میں کمی نہیں تو ووٹ میں کنجوسی کیوں؟اِس سوال کا جواب ہمیں اِیمانداری سے دینا ہو گا۔ سابق وزیر نے کہا کہ مود اوریوگی دَور فسادیوں، باہو بلیوں، بکیتوں کے لئے کال، عام لوگوں کی حفاظت اورخوشحالی کے لئے نیک فال ثابت ہوا۔ ہم سب کو فرقہ وارانہ ووٹوں کی منڈی سے نکل کر مشترکہ ترقی اور یقین کی راہ پر چلنا ہو گا، اِسی میں ملک، اِنسانیت، مذہب سبھی کی بھلائی ہے۔انہوں نے کُندرکی قصبہ میں سبھی لوگوں کے ساتھ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی من کی بات کی 100 ویں قسط سُنی۔

یہ بھی پڑھیں: Mann Ki Baat من کی بات کے دوران پی ایم مودی کئی بار جذباتی ہوگئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.