ETV Bharat / bharat

BJP to Launch Campaign on Modi Birthday بی جے پی مودی کی سالگرہ پر مریضوں اور غریبوں کی مدد کیلئے مہم چلائے گی - مودی کی سالگرہ پر مریضوں کی مدد کے لیے مہم

بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری گووند نارائن شکلا نے کہا کہ پارٹی نے بیمار اور غریبوں کی مدد کے لیے وزیر اعظم کی سالگرہ کا چشن17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سیوا پکھواڑہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ BJP will Launch Campaign On Modi Birthday

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 9:13 PM IST

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی کی 17ستمبر کو سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتر پردیش اکائی آئندہ 15دنوں تک بیمار اور غریبوں کی مدد کے لیے خاص مہم چلائے گی۔ بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری گووند نارائن شکلا اور انوپ گپتا نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر ایک پکھواڑے تک پروگرام چلیں گے۔ گپتا نے بتایا کہ ہفتہ کو دنیا کے مقبول لیڈر پی ایم مودی کی سالگرہ ہے۔BJP will Launch Campaign On Modi Birthday

انہوں نے کہا کہ مودی کی ملک کی ترقی مہم کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے بیمار اور غریبوں کی مدد کے لیے وزیر اعظم کی سالگرہ کا چشن17ستمبر سے 2اکتوبر تک سیوا پکھواڑہ کے طور پر منانے کافیصلہ کیا۔ گپتا نے کہا کہ اس موقع پر لکھنؤ میں واقع اندرا گاندھی فاؤنڈیشن میں پی ایم مودی کی زندگی پر ایک نمائش لگائی جائے گی۔ اس میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 20اور21ستمبر کو صفائی مہم چلے گی۔ اس میں ریاست کے سبھی امرت سروبرو پر عوامی نمائندہ جمع ہو کر رضا کارانہ طور پر خدمت انجام دیں گے۔ ساتھ ہی مودی کی لوکل فار ووکل پیغام سے متاثر ہو کر عوام نمائندہ او ڈی پی او پیداوار خریدیں گے۔

گپتا نے کہا کہ 25ستمبر کو بی جے پی اراکین من کی بات پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد 26ستمبر کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت پروگرام ہوگا۔اس میں پی ایم مودی کو مبارکباد کے پیغام لکھے جائیں گے اور عوامی مستفدین سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ سیلفی لیں گے۔ساتھ ہی کھادی منزل پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر مالا پہنا کر کھادی کپڑوں کی خرید اری کو یقینی بنائی جائے گی۔ اس مہم میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر اور ریاستی حکومت کے لیڈر بھی شامل ہونگے۔

شکلا نے بتایا اس درمیان 250سے زیادہ جگہوں پر خون عطیہ کیمپ لگے گا۔ اس کے اگلے دن18ستمبر کو مفت صحت کیمپ لگے گااور 24ستمبر کو مصنوعی اعضاء تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کڑی میں 30ستمبر کو ٹی بی سے پاک مہم چلائی جائے گی۔ اس میں ممبر پارلیمنٹ، ایم ایل اے سمیت سبھی عوام نمائندہ ٹی بی مریضوں کو گود میں لے کران کا علاج کرائیں گے۔ اسی طرح خون عطیہ کیمپ میں بھی ممبر پارلمنٹ اور ایم ایل اے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi at SCO Summit پی ایم مودی کی ترکیہ اور روسی صدر سے ملاقات

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.