ETV Bharat / bharat

Altaf Thakur on Land Eviction Drive انہدامی کارروائی کے دوران غریبوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائےگا، الطاف ٹھاکر

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 4:58 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کا دورہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بلڈوزر رکنے والا نہیں ہے، جن لوگوں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی اراضی پر قبضہ کیا ہے، انہیں بخشہ نہیں جائےگا۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مہم میں غریب اور عام لوگوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائےگا۔

انہدامی کارروائی کے دوران غریبوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائےگا، الطاف ٹھاکر

شوپیان: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان اور ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار سے ملاقات کی۔ اس دوران الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں بلڈوزر رکنے والا نہیں ہے، جن لوگوں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی اراضی پر قبضہ کیا ہے، انہیں بخشہ نہیں جائےگا۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مہم میں غریب اور عام لوگوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈران نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں غریب اور عام لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ تاہم ایل جی سنہا نے اُنہیں یقین دلایا کہ بے دخلی مہم میں کسی غریب کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ بلڈوزر صرف 'بڑے مگرمچھوں'، جنہوں نے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ ان کی زمینوں و جائیدادوں پر چلے گا۔

الطاف ٹھاکر نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر شوپیاں کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل ضلع شوپیاں میں سیل کی گئی دکانوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے ان دکانوں کو سیل کر دیا کیونکہ وہ سرکاری زمین میں تعمیر کی گئی تھیں۔ 18 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور ایک کمپلیکس کو زمین بوس کر دیا گیا۔ بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر اور ضلع صدر محمد یوسف نے ڈپٹی کمشنر شوپیاں سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں یقین دلایا کہ غریبوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔ ٹھاکر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جموں اور کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کے ساتھ مناسب کرایہ نامہ کے معاہدے کے بعد شوپیاں میں سیل کی گئی دکانوں کو پھر سے کھولا جائےگا اور ان سے کرایہ لیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Land Eviction Drive: انہدامی کارروائی کے خلاف سرینگر میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.