بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج پارٹی کے سینیئر عہدیداروں اور قائدین کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شرکت کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ 'اس ملاقات میں وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی حکومت کے کچھ وزراء کے علاوہ تنظیم کے متعدد رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں آئندہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور مرکزی وزیروں کے ساتھ اجلاس کیا تھا۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس میٹنگ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی کی ایودھیا کے حوالے سے ورچوئل میٹنگ
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گزشتہ دو سالوں میں مختلف وزارتوں میں کیے گئے کاموں کا حساب لے رہے ہیں اور بہت سارے امور پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔ نڈا کی ملاقات کو بھی اسی سلسلہ کا حصہ مانا جارہا ہے۔