ETV Bharat / bharat

پنجاب میں کانگریس کا دلتوں سے محبت کا دعویٰ جھوٹا: بی جے پی - etv bharat urdu\

بی جے پی کے سیکریٹری اور درج فہرست ذات محاذ کے سابق صدر ونود سونکر نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چنی کو وزیراعلی بناکر کانگریس ملک میں دلتوں کو بااختیار بنانے کا راگ الاپ رہی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ پنجاب کے عوام نےکانگریس کو مسترد کردیا ہے۔

پنجاب میں کانگریس کا دلتوں سے محبت کا جھوٹا دعوی

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:39 PM IST

بھارتی جنتاپارٹی نے کہا کہ پنجاب کے دلت کانگریسی لیڈر چرنجیت سنگھ چنّی کو محض چھ مہینے کے لئے وزیراعلی بناکر کانگریس نے دلت سے محبت کاجھوٹا دکھاوا کیا ہے۔

بی جے پی کے سیکریٹری اور درج فہرست ذات محاذ کے سابق صدر ونود سونکر نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چنی کو وزیراعلی بناکر کانگریس ملک میں دلتوں کو بااختیار بنانے کا راگ الاپ رہی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ پنجاب کے عوام نےکانگریس کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اور دلت فرقہ بھولا نہیں ہے کہ کانگریس نے آئین کے معمار بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ کیسا سلوک کیا تھا۔ کانگریس نے بابو جگ جیون رام کو ملک کا وزیراعظم نہ بننے دیا ۔

سونکر نے کہا ’’عوام کو یاد ہے کہ سال 04-2003 میں کانگریس کے اقتدار والے مہاراشٹر میں اس وقت کے وزیراعلی ولاس راؤ دیش مکھ کے خلاف عوام کھڑے ہوگئے تھے تب دلتوں سے محبت کا دکھاوا کرکے کانگریس نے سشیل کمار شنڈے کو وزیراعلی بنایا تھا۔ لیکن 2004 میں چناؤ نتیجے کے بعد کانگریس نے شنڈے کو ہٹاکر دوبارہ مسٹر دیشمکھ کو وزیراعلی بنا دیا‘‘۔

مزید پڑھیں:پنجاب : چرنجیت چنّی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

انہوں نے کہا کہ ٹھیک ایسے ہی سنہ 1980 میں راجستھان میں جگن ناتھ پہاڑیاں کو انتخاب سے پہلے کانگریس نے کچھ وقت کے لئے وزیراعلی بنایا اور جب پہاڑیا کی قیادت میں پارٹی کو اکثریت ملی تو انہیں بدل کر شیو چرن ماتھر کو وزیراعلی بنادیا گیا۔

سون کر نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر کہتے ہیں کہ پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں انتخاب لڑا جائے گا۔

یہ بات کانگریس کے اصل مقصد اور جھوٹی دلت محبت کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پنجاب کے عوام کو واضح کرے کہ انتخاب کے بعد بھی چننی ہی ان کے لیڈر رہیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.