ETV Bharat / bharat

محبوبہ مفتی دن میں دفعہ 370 کی بحالی کے خواب دیکھ رہی ہیں: ترون چگھ - پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

BJP National General Secretary tarun chugh

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 10:15 AM IST

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی دن میں دفعہ 370 کی بحالی کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

BJP National General Secretary Tarun Chugh

انہوں نے کہا کہ اگر محبوبہ مفتی کو دن میں خواب دیکھنے ہیں تو وہ کشمیر اور ملک کی ترقی کے خواب دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعطم نریندر مودی کے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔

ترون چگھ نے مزید کہا کہ محبوبہ مفتی خوابوں کی دنیا میں رہتی ہیں۔ وہ دن میں خواب دیکھ رہی ہیں، مفتی کو دن میں دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی بحالی کے سپنے آتے ہیں اور یہ پتہ نہیں کہ ان کو دن میں کیوں سپنے آتے ہیں جبکہ سیاسی رہنما کو دن میں سونے کا وقت ہی نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محبوبہ مفتی کو خواب دیکھنے ہیں تو وہ جموں و کشمیر اور ملک کی ترقی کے خواب دیکھیں۔

جنرل سکریٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے کے مطابق جلد اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:۔ محبوبہ مفتی عوام کو گمراہ کررہی ہیں: رویندر رینہ

جنرل سکریٹری نے عبداللہ اور مفتی خاندان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی ترقی پر دہائیوں تک دو خاندانوں نے گرہن لگا دیا تھا اور آج لوگ ان سے حساب مانگ رہے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کبھی پاکستان کی بات کرتے ہیں اور محبوبہ مفتی کبھی چین کی بات کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.