ETV Bharat / bharat

Jharkhand Assembly: نماز کے لیے کمرہ مختص کرنے پر بی جے پی رہنماؤں کو اعتراض

بی جے پی رہنما بابو لال مرانڈی نے ٹویٹ کیا کہ 'جمہوریت کا مندر جمہوریت کا مندر رہنا چاہیے۔ جھارکھنڈ اسمبلی میں نماز کے لیے علیحدہ کمرہ الاٹ کرنا غلط ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں۔'

نمازکےلیے کمرہ مختص کرنے پر بی جے پی رہنماؤں کی برہمی

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 9:07 PM IST

جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے بعد نئی جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں ایک کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ہیمنت سورین حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر جنگ شروع کردی ہے۔

نمازکےلیے کمرہ مختص کرنے پر بی جے پی رہنماؤں کی برہمی
نمازکےلیے کمرہ مختص کرنے پر بی جے پی رہنماؤں کی برہمی

بی جے پی رہنما بابولال مرانڈی نے ٹویٹ کیا کہ 'جمہوریت کا مندر جمہوریت کا مندر رہنا چاہیے۔جھارکھنڈ اسمبلی میں نماز کے لیے علیحدہ کمرہ الاٹ کرنا غلط ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں۔'

دوسری جانب بی جے پی ایم ایل اے اور سابق اسمبلی اسپیکر سی پی سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ وہ نماز کے کمرے کے خلاف نہیں ہیں لیکن جھارکھنڈ اسمبلی کمپلیکس میں ایک مندر بھی بنایا جانا چاہیے۔"میں یہ بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہاں ہنومان مندر قائم کیا جائے۔ اگر اسپیکر منظور کرتے ہیں تو ہم اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرسکتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:نابالغ مسلم لڑکی کا اغوا، ہندو یووا واہنی کا لیڈر گرفتار

راج محل اسمبلی سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی اننت اوجھا نے بھی کئی ٹویٹز میں حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو بڑی رعایت قرار دیا۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر سے بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو "دیوتاؤں" کے لیے کمرے مختص کرنے کی درخواست کی۔

ایک علیحدہ ٹویٹ میں اوجھا نے کہا کہ چونکہ منگل کو بجرنگ بلی کا دن سمجھا جاتا ہے، اس لیے ہنومان چالیسا کے گیت کے لیے ودھان سبھا میں ایک کمرہ مختص کیا جانا چاہیے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پیر کو بھگوان شیو کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس لیے شیوستروتم پڑھنے کے لیے بھی ایک کمرہ مختص کیا جانا چاہیے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.