ریاست مغربی بنگال کے آسنسول سے بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن انتخابات Municipal Corporation Election کے دوران 'مار کے بدلے مار' کی حکمت عملی پر عمل کریں گے۔
رکن اسمبلی اگنی مترا نے کہا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات Municipal Corporation Election سے قبل اور اس کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سامنے خود سپردگی کے بجائے مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے پرامن طریقے سے انتخابات نہیں ہونے دیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں اور کارکنان کی سڑکوں پر پیٹائی کی گئی۔
مزید پڑھیں:۔ Municipal Corporation Election in West Bengal: چار اضلاع میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے سرگرمیاں تیز
ان کا کہنا ہے کہ بیشتر وارڈز میں اپوزیشن جماعتوں کو عوامی جلسہ و جلوس کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ سب کچھ پولیس نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشارے پر کیا۔
بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا نے کہا کہ بردوان ضلع میں بی جے پی طاقتور ہے، آسنسول کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کے مار کے بدلے مار کی حکمت عملی پر عمل کریں گے۔
ترنمول کانگریس کے رہنماء پارس کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ پر امن انتخابات کرانا ہے اور ان کی ہدایت پر عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ہماری طاقت دیکھنا چاہتی ہے تو کارپوریشن انتخابات میں ضرور دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ آئندہ سال یعنی 22 جنوری کو مغربی بنگال کے چار میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 ہونے ہیں اور اس کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔