آسام: ایک طرف جہاں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے مدارس کے خلاف کارروئی کی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف آسام حکومت کے وزیر کی سالگرہ نلباری کے ایک مدرسے میں منائی گئی۔ بی جے پی کے ریاستی وزیر و رکن اسمبلی جینتہ ملا بروا نے نلباری کے ملکوچی دارالعلوم مدرسہ میں اپنی سالگرہ مناتے ہوئے بھائی چارہ کا پیغام دیا۔
بی جے پی ضلع اقلیتی مورچہ نے اتوار کو نلباری کے ملکوچی دارالعلوم مدرسہ میں نلباری کے ایم ایل اے اور وزیر جینت ملا برواہ کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ وہیں کچھ لوگ مدارس میں آسام حکومت کے وزیر کی سالگرہ کی تقریب پر تنقید کر رہے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: RSS Chief Mohan Bhagwat in Madrasa آر ایس ایس چیف نے مدرسے کے اساتذہ و طلبا سے بات کی
واضح رہے کہ اس سے پہلے قومی دارالحکومت دہلی کے آزاد مارکیٹ کے شیواجی روڈ پر واقع مدرسہ تجویدالقرآن و مسجد تکیے والی میں آج آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مدارس کے طلبہ سے ملاقات کی تھی۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک اس مدرسے میں قیام کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مدرسے کے طلباء سے قرآن کی تلاوت سنی اور درس و تدریس سے متعلق گفتگو کی تھی۔