ETV Bharat / bharat

Exit Polls Of Gujarat And HP گجرات اور ہماچل میں بی جے پی کو سبقت، ایگزٹ پول سروے - گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی

ایگزٹ پول نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی کو زیادہ سیٹ ملنے کا اشارہ دیا ہے۔ BJP Leads Exit Polls Of Gujarat And HP

گجرات اور ہماچل میں بی جے پی کو سبقت، ایگزٹ پول سروے

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 10:37 PM IST

نئی دہلی: ایگزٹ پول نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی کو زیادہ سیٹ ملنے کا اشارہ دیا ہے۔ نوبھارت ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 34 سے 42، کانگریس کو 24 سے 32، دیگر کو 01 سے 03 اور عام آدمی پارٹی کا کھاتہ نہ کھولنے اندازہ ظاہر کیا گیاہے۔ Exit Polls Of Gujarat And HP

جی نیوز بارک سروے کے مطابق، ہماچل میں بی جے پی کو 35 سے 40، کانگریس کو 20 سے 25، عام آدمی پارٹی کو 0 سے 03 اور دیگر کو 1 سے 05 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دی نیوز نیشن سی جی ایس ایگزٹ پول نے ہماچل پردیش میں بی جے پی کو 62، کانگریس کو 5، عام آدمی پارٹی کو ایک، ایک آزاد اور دیگر کو کوئی سیٹ نہ ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹی وی 9 بھارت ورش کے مطابق گجرات قانون ساز اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے بی جے پی کو 125 سے 130، کانگریس کو 40 سے 50، عام آدمی پارٹی کو 3 سے 5 اور دیگر کو 3 سے 7 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریپبلک بھارت پی مارک ایگزٹ پول نے گجرات میں بی جے پی کو 128 سے 148 سیٹیں، کانگریس کو 30 سے ​​42، عام آدمی پارٹی کو 2 سے 10 اور دیگر کے لیے 0 سے 3 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دی نیوز نیشن سروے میں گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 167، کانگریس کو 04 اور عام آدمی پارٹی کو 11 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Elections گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے، گہلوت

نیوز نیشن نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو 99، کانگریس کو 6، عام آدمی پارٹی کو 140 اور آزاد امیدواروں اور دیگر کو پانچ نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے۔ انڈیا ٹوڈے گروپ ایکسیس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کل 250 وارڈوں میں سے عام آدمی پارٹی کو 149 سے 171 سیٹیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کو 69 سے 91، کانگریس کو 3 سے 7 اور دیگر کو 5 سے 9 سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.