ETV Bharat / bharat

نتیش کمار کے بیان پر بی جے پی رہنما خاموش کیوں؟ - وہیں وزیر صحت منگل پانڈے

وزیراعلی نتیش کے آخری انتخاب کے بیان پر عظیم اتحاد کے لوگوں نے این ڈی اے پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور بی جے پی کے قدآور رہنما نیتیش کے بیان پر کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں، بھوپندر یادو اور منگل پانڈے سے جب اس پر رد عمل جاننے کی کوش کی گئی تو دونوں رہنماؤں نے جواب نہیں دیا۔

نتیش کمار کے بیان پر بی جے پی رہنما خاموش کیوں؟

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 11:28 AM IST

جمعرات کو انتخابی مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ اختتام کو پہنچا۔ تیسرے مرحلے میں 7 نومبر کو 78 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جمعرات کو این ڈی اے اور عظیم اتحاد کی جانب سے جنگی پیمانے پر انتخابی جلسے کیے گئے، اسی تسلسل میں ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی ایک آخری پیترا کھیل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری الیکشن ہوگا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'اَنت بھلا تو سب بھلا'۔

وزیر اعلی نتیش کمار کے اس بیان پر بی جے پی کے بڑے رہنما خاموشی اختیار کرتے نظر آئے۔ بھوپندر یادو، جو پٹنہ ایئرپورٹ پر انتخابی مہم سے واپس لوٹ رہے تھے نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا، بلکہ یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت دو تہائی اکثریت کے ساتھ بنے گی۔ اسی دوران ریاست کے وزیر صحت منگل پانڈے نے بھی نتیش کمار کے بیان پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور دعوی کیا کہ بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے حکومت تشکیل دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی مہم سے واپس لوٹ رہے آزاد امیدوار کو ماری گولی

بہار میں بی جے پی کے انچارج بھوپندر یادو نے کہا کہ انتخابی مہم کا آخری دن تھا اور جس طرح سے لوگ جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، یہ واضح ہے کہ بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

وہیں وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ انتخابی مہم کے آخری دن تک یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بہار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے لوگ بہت خوش ہیں اور کہیں نہ کہیں بھی اس بار بہار کی عوام تخت کی چابیاں این ڈی اے کے حوالے کردیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.