ETV Bharat / bharat

BJP Foundation Day بی جے پی کا یوم تاسیس آج، وزیراعظم مودی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب - وزیراعظم مودی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب

بی جے پی آج ملک بھر میں 43واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ اس موقعے پر آج وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ pm narendra modi will address party workers

BJP Foundation Day
BJP Foundation Day
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 9:05 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چُگ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے یہ معلومات فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی 6 اپریل کو اپنے یوم تاسیس سے لے کر 14 اپریل کو باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش تک سماجی انصاف ہفتہ منائے گی اور اس دوران پارٹی کارکن بوتھ، بلاک اور ضلع کی سطح پر کام کریں گے۔ حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد پروگرام منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اپنے یوم تاسیس کے موقع پر 6 اپریل سے 14 اپریل تک ایک خصوصی ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کا افتتاح پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کریں گے۔ 6 اپریل کو صبح 9.45 بجے تمام کارکن وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب سنیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یوم تاسیس سے پارٹی پورے ملک میں وال رائٹنگ کا کام کرے گی اور نڈا خود دہلی کے ایک بوتھ پر جائیں گے اور وال رائٹنگ کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ بی جے پی کا یوم تاسیس: وزیراعظم کی خاص اپیل

انہوں نے کہا کہ پارٹی 9 اپریل کو سماجی مصلح جیوتیبا پھولے اور 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی پر بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کرے گی۔ واضح رہے کہ بی جے پی 6 اپریل 1980 کو قائم ہوئی۔ بی جے پی نے 1984 کے لوک سبھا انتخابات میں صرف دو سیٹیں جیتی تھیں، لیکن اس نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 303 سیٹیں جیتیں۔ اس بار بی جے پی کا 43واں یوم تاسیس ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.