ETV Bharat / bharat

J&K Assembly Election جموں وکشمیر میں جلد انتخابات منعقد ہوں گے، ترن چگ - جموں و کشمیر

بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترن چگ نے کہا کہ ان کو پختہ یقین ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں وکشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کا انعقاد کرے گی اور لوگ اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے۔ jammu and kashmir assembly election

جموں کشمیر میں جلد انتخابات منعقد ہوں گے،  ترن چگ

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 1:15 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر میں بی جے پی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترن چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ انتخابات کا انعقاد کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسمبلی اور پنچایتی انتخابات منعقد کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ہے تاہم حدبندی کے ساتھ ساتھ ووٹر فہرست کا کام مکمل ہونے سے ان کو پختہ یقین ہے کہ انتخابات جلد منعقد ہوں گے۔ BJP expects early assembly elections in Kashmir

جموں کشمیر میں جلد انتخابات منعقد ہوں گے، ترن چگ
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ترن چگ نے جموں میں بی جے پی کے دفتر میں پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان سے میٹنگ میں کہا ہے کہ انتخابات مئی میں منعقد ہوں گے اور پارٹی کو اس کے کیے کمر بستہ ہونا چاہیے۔ جموں وکشمیر میں سنہ 2018 کے بعد منتخب سرکار نہیں ہے، جس سے یہاں کی سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جائیں تاکہ لوگوں کو منتخب سرکار ملے۔ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے جموں وکشمیر میں پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ہر پنچایت میں ووٹر فہرست کا جائزہ اور اپڈیشن کرنے کی ہدایات صادر کیے تھے، جس کے بعد اس پر انتظامیہ عمل پیرا ہے۔ ترن چگ نے نیشنل کانفرس، کانگرس اور پی ڈی پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان خاندانی پارٹیوں سے تنگ آگئی ہے اور آنے والے انتخابات میں ان خاندانی جماعتوں کو ووٹ کے ذریعے الوداع کہیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ 'گپکار الائنس کی تمام بدعنوانیوں کا انکشاف کیا جائے گا'

جموں وکشمیر میں سنہ 2014 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے، اس سابق ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی نے مخلوط سرکار تشکیل دی تھی، تاہم سنہ 2018 کے جون میں بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی حمایت واپس لے کر مزکری حکومت نے یہاں صدر راج نافذ کردیا تھا۔ پانچ اگست سنہ 2019 کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہاں لیفٹننٹ گورنر کو تعینات کیا گیا ہے جو اپنے ایک مشیر کے ساتھ یہاں انتظامیہ چلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.