اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد مغربی بنگال میں ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے معاملے کو ہوا دینے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر میں ایک تقریب کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ عام لوگوں کے لئے بہت اہم اور ضروری قانون ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ریاست میں جلد سے جلد شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو شہریت ترمیمی ایکٹ کو جلد سے جلد نافذ کرکے عام لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مدد سے ہزاروں لوگوں کو بھارتی ہونے کی شناخت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ مغربی بنگال حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کب اور کیسے شہریت ترمیمی ایکٹ کو ریاست میں نافذ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلی ممتابنرجی اس قانون کو نافذ کرنے کے بارے میں جلد کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتی ہیں تو مرکزی حکومت اس کے لئے پہل کرے گی۔ مرکزی حکومت وقت کا انتظار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: دلیپ گھوش کے متنازع بیان کے خلاف خواتین کا مظاہرہ
مزید کہا کہ کورونا سے نجات ملتے ہی ریاست مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔