ETV Bharat / bharat

BJP Appoints New State Chiefs بی جے پی نے تلنگانہ سمیت چار ریاستوں کے نئے صدور کا اعلان کیا

بی جے پی نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل کئی ریاستوں کے صدر کو بدل دیا ہے۔ جی کشن ریڈی کو تلنگانہ، ڈی پورندیشوری کو آندھرا پردیش، سابق سی ایم بابولال مرانڈی کو جھارکھنڈ اور سنیل جاکھڑ کو پنجاب میں بی جے پی کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 5:24 PM IST

نئی دہلی: 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات اور آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر بی جے پی نے تنظیمی سطح پر ردوبدل کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی تنظیم میں ردوبدل کے اس عمل کے تحت منگل کو بی جے پی ہائی کمان نے آندھرا پردیش، تلنگانہ، پنجاب اور جھارکھنڈ میں نئے ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری کو آندھرا پردیش کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ دوسری طرف موجودہ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو انتخابی ریاست تلنگانہ کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس سے بی جے پی میں آنے والے سنیل جاکھڑ کو پنجاب ریاست کی کمان سونپی گئی ہے جبکہ جھارکھنڈ میں ریاست کے سابق وزیر اعلی بابولال مرانڈی کو نیا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

جی کشن ریڈی: تلنگانہ میں بی جے پی نے مودی حکومت میں وزیر جی کشن ریڈی کو کمان سونپ دی ہے۔ بی جے پی حالیہ دنوں میں بی آر ایس حکومت کے خلاف کافی آواز اٹھا رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تلنگانہ میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ڈی پورندیشوری: ڈی پورندیشوری کو آندھرا پردیش کی کمان سونپی گئی ہے۔ وہ ٹی ڈی پی کے بانی این ٹی راما راؤ کی بیٹی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے وہ پارٹی کی جنرل سکریٹری بھی رہ چکی ہیں۔

بابولال مرانڈی: بابولال مرانڈی کو جھارکھنڈ میں بی جے پی کا مضبوط لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ وہ ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں ضم کر دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ جھارکھنڈ میں لوک سبھا کی 14 سیٹیں ہیں۔ اس وقت این ڈی اے اتحاد کے پاس 12 سیٹیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سنیل جاکھڑ: سنیل جاکھڑ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ ماضی میں وہ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سنیل جاکھڑ کو پہلے نیشنل ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا۔ کانگریس چھوڑنے کے بعد جاکھڑ نے کہا تھا کہ وہ سیاست کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کرتے، انھوں نے ہمیشہ متحد ہونے کا کام کیا ہے، تقسیم کا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.