ETV Bharat / bharat

انگریزوں کی طرح سماجی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے بی جے پی: اکھلیش - etv bharat urdu

کاکوری شہید اسمارک کے انعقاد کو بی جے پی حکومت کا دکھاوا قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اورآرایس ایس کا تحریک آزادی میں کوئی کردارنہیں تھا۔

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 10:53 PM IST

اکھلیش یادو نےکہا کہ بی جے پی اور اس کی بنیادی تنظیم آر ایس ایس کا تحریک آزادی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

کاکوری شہید اسمارک کا انعقاد بی جے پی کا دکھاوا ہے۔

بی جے پی نے کبھی شہادت نہیں دی وہ شہیدوں کا احترام کرنا کیا جانے۔

بی جے پی سماجی ہم آہنگی کے خلاف کام کرتی ہے۔

انگریزوں کی طرح بی جے پی کی کوشش سماج میں پھوٹ ڈالنے کی رہتی ہے۔

اس سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

اگست کرانتی دیوس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نو اگست 1942کو مہاتما گاندھی کی اپیل پر انگریزوں بھارت چھوڑو کی شروعات ہوئی تھی۔

گاندھی جی نے اس موقع پر کرویا مرو کا نسخہ دیا تھا۔

انہوں نے ہر ہندوستانی سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے کو آزاد سمجھے یہ ایسی تحریر تھی جس میں ملک کا ہر طبقہ خود سے سرگرم تھا۔

سماج وادی نظریات کے لیڈر جئے پرکاش نارائن، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، ارون آصف علی وغیرہ نے تحریک کی قیادت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگست کرانتی کے شہیدوں کا خواب ملک میں کسان، مزدوراور نوجوانوں کا را ج قائم کرنا تھا۔

جس سے سبھی کو حق و احترام کی زندگی حاصل ہوسکے۔

اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ذمہ داری سماج وادی پارٹی کی ہے جس طرح سماج وادیوں نے اگست کرانتی،جے پی تحریک کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح آج بھی اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے سماج وادی بھی متحد ہوکر آئینی اقدار کو بچانے اور انہیں دوبارہ قائم کرنے کی تاریخی کردار کو ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: شہیدوں کو خراجِ عقیدت

اکھلیش یادو نے کہا کہ آج ملک میں دو طرح کی نظریات میں ٹکراؤ ہے ایک طرف جمہوریت ہے تو دوسری طرف اپنے کو سب سے اوپر رکھنے کیلئے اقتدار کی حوس۔ اس میں طے کرنا ہے کہ ہمیں کدھر جانا ہے۔

آج ملک کے سامنے جو مسائل اور چیلنجز ہیں ان کے حل کا راستہ صرف سماجوادی نظریا ت کے پاس ہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.