ETV Bharat / bharat

راشن نظام میں بدعنوانی، بی جے پی کا ممتا حکومت پر الزام

دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال میں لاکھوں جعلی راشن کارڈ رکھنے والے لوگ ہیں۔ تمام لوگ بنگلہ دیش سے یہاں آکر جعلی راشن کارڈ کے ذریعہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 11:34 AM IST

راشن نظام میں بدعنوانی، بی جے پی کا ممتا حکومت پر الزام
راشن نظام میں بدعنوانی، بی جے پی کا ممتا حکومت پر الزام

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے قوانین کو ماننے سے انکار کر دیتی ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی نوٹ بندی, جی ایس ٹی سمیت متعدد قوانین کو ماننے سے انکار کر چکی ہیں۔ ان سے کیا امید کر سکتے ہیں۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ اب جبکہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ راشن نظام کو درست کرنا ہے تو ریاستی حکومت کی جانب سے بیان بازی شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے ضابطگی کو سدھارنے کے بجائے پورے معاملے کو الجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے راشن نظام میں ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں لاکھوں جعلی راشن کارڈ رکھنے والے لوگ ہیں۔ تمام لوگ بنگلہ دیش سے یہاں آکر جعلی راشن کارڈ کے ذریعہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ جعلی راشن کارڈ رکھنے والوں کی جانچ ہونی چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کہ کون کہاں سے آیا ہے۔

رکن پارلیمان کے مطابق ریاست میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہر آدمی قانون کو اپنے ہاتھوں میں لے لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ڈاکٹرز، صحافی اور پولیس اہلکاروں پر حملے عام بات ہوگئی ہے۔ حکومت اسے روکنے کے لئے کبھی بھی کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کرتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.