اطلاعات کے مطابق اندور کے کلکٹر منیش سنگھ نے منگل سے لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جب اندور پولیس سڑک پر چیکنگ میں مصروف تھی تو ایک شخص سڑک پر کتے کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
بعد ازاں اندور پولیس نے کووڈ ۔19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اندور کے پلاسیا علاقے سے اس شخص کو کتے سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس نے اس شخص کے ساتھ ساتھ کتے کو اٹھایا اور اسے جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے کتے کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ میں اس شخص نے پولیس اہلکاروں سے چھوڑنے کی التجا کی۔ پولیس نے اسے کورونا گائڈ لائنس پر عمل آوری کی ہدایت دے کر آخر کار اسے کتے کو لے کر واپس جانے اجازت دی۔ تاہم اسے متنبہ کیا کہ وہ جانوروں کو سڑک پر گھومنے نہ دے۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔