ETV Bharat / bharat

بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون بڑھے گا: ایئر چیف - بنگلہ دیش آزادی جنگ

ائر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، جو بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں ، نے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے مابین دوستی اور تعاون کے تبادلے کو مزید تقویت ملے گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون بڑھے گا: ائر چیف

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:39 PM IST

ائر چیف مارشل بھدوریا، جو بنگلہ دیش ائر فورس کے چیف ائر مارشل عبدالحنان کی دعوت پر ڈھاکہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے بنگلہ دیش ائر فورس اکیڈمی، جسور میں منعقدہ کمیشننگ تقریب میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

ان کا یہ دورہ 1971 کی بنگلہ دیش آزادی جنگ کی تاریخی فتح کی سنہری جوبلی کے پیش نظر بہت اہم تصور کیا جارہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی دوسرے ملک کے فضائیہ کے سربراہ نے بطور مہمان خصوصی بنگلہ دیش میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس سے ہندوستان اور بنگلہ دیش اور ان کی مسلح افواج کے مابین اعتماد اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔

ائر چیف مارشل بھدوریا نے نئے کمشنڈ افسران کو مبارکباد پیش کی اور فوجی سطح پر بات چیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو ہندوستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں ایک اہم کڑی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور پیشہ ورانہ تعلقات کی علامت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین پہلے سے ہی مضبوط اور کثیر الجہتی شراکت کو مزید گہرا بنائے گا۔

اپنے بنگلہ دیش دورے کے دوران ائر چیف نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اور چیف آف آرمی اسٹاف اور آرمڈ فورس کے چیف آف اسٹاف سے باہمی اہمیت اور دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم کے درائی سوامی سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے سربراہ تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.