ETV Bharat / bharat

Amit Shah Security Breach امت شاہ کی سیکورٹی میں لاپروائی، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان گرفتار - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکورٹی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکورٹی میں لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کئی پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد امت شاہ بنگلور کے تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل سے ایچ اے ایل ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران دو نوجوانوں کو بائک پر تقریباً 300 میٹر تک ہوم منسٹر کے قافلے کا پیچھا کرتے دیکھا گیا۔

امت شاہ کی سیکورٹی میں لاپروائی، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 9:03 PM IST

بنگلور: کرناٹک دورہ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت کی سیکورٹی میں لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کو وہ 103 فٹ اونچا قومی پرچم لہرانے اور گوراٹہ میدان میں 'گوراٹہ شہید اسمارک' اور سردار ولبھ بھائی پٹیل میموریل کا افتتاح کرنے بیدر پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ کئی پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد وہ بنگلور کے تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل سے HAL ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران دو نوجوانوں کو بائک پر تقریباً 300 میٹر تک ہوم منسٹر کے قافلے کا پیچھا کرتے دیکھا گیا۔ تقریباً 11 بجے جب امیت شاہ اور ان کے قافلے کی گاڑیاں ایچ اے ایل ہوائی اڈے کی طرف آرہی تھیں، دونوں نوجوان اپنی بائک پر منی پال سینٹر تک ان کا پیچھا کرتے رہے۔

اسی دوران سیکورٹی میں تعینات پولیس نے نوجوانوں کو روک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے بعد بنگلورو کی کمرشل اسٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں شخص کے خلاف آئی پی سی سیکشن 353 کے تحت سرکاری ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ دفعہ 279 کے تحت درج کرکے کارروائی کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر بھیماشنکر گلید نے بتایا کہ جب شاہ کا قافلہ رات تقریباً 10.45 بجے کبن روڈ سے گزر رہا تھا تو دو طالب علم سفینہ پلازہ سے سڑک پر آئے۔ جب ایک پولیس کانسٹیبل نے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کی اور فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان میں سے ایک کو پکڑ لیا۔ تاہم دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں حراست میں لیے گئے نوجوان سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس نے دوسرے کو بھی گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: PM's Security Breach in Mumbai وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں لاپروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار

پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ یہ ایک طرح سے سیکورٹی میں کوتاہی تھی لیکن ان لوگوں کو وی وی آئی پیز کے گزرنے کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے ہمارے پولیس اہلکار کو زخمی کیا۔ اس لیے ہم ان کے خلاف مناسب کارروائی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.