ETV Bharat / bharat

'نتیش کمارعظیم اتحاد کے ساتھ حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں'

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 12:17 PM IST

وزیراعلی نتیش کمار نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا آخری انتخاب ہے، اس پر بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما رام بابو کمار نے کہا کہ نتیش کمار نے انتخابات کے آخری مرحلے سے قبل جذباتی کارڈ کھیلا ہے۔

'نتیش کمارعظیم اتحاد کے ساتھ حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں'
'نتیش کمارعظیم اتحاد کے ساتھ حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں'

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما رام بابو کمار نے کہا کہ نتیش کمار عظیم اتحاد کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے اپنی حمایت دے سکتے ہیں کیوں کہ سبھی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ اگر وہ بغیر کسی شرط کے تعاون کریں گے اور ہمیں ضرورت ہوگی تو ہم اس معاملے پر غور کریں گے۔

رام بابو کمار نے کہا کہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے نتیش کمار نے اس طرح کا بیان دیا ہے اور انہیں یہ بھی احساس ہو گیا ہے کہ این ڈی اے اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی، ان کی حکومت بھی قائم نہیں ہو پائے گی اور این ڈی اے اتحاد سے وہ مایوس ہو چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ نتیش کمار چاہتے ہیں کہ بی جے پی آگے نہیں نکلے اور وہ اقتدار میں بنے رہیںَ'

رام بابو کمار نے کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت قائم کرنے کے لیے نتیش کمار اپنا تعاون دے سکتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں پوری امید ہے کہ حکومت قائم کرنے کے لیے نتیش کمار عظیم اتحاد کا ساتھ دیں گے، تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، اگر بغیر کسی شرط کے وہ حمایت کریں گے اور ہمیں ضرورت ہوگی تو ہم اس معاملے پر غور کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.