ریئلٹی شو اسٹار دیویا اگروال کو جمعہ کو بگ باس او ٹی ٹی کا فاتح قرار دیا گیا۔ ہدایت کار کرن جوہر کی میزبانی میں 'گھر' میں ان کے قیام کا ایک فاتحانہ اختتام ہوا۔
دیویا اگروال صحافت کی طالبہ تھیں جنہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز ایک کوریوگرافر اور اداکارہ کے طور پر کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ایم ٹی وی سپلٹسولا 10 میں دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد رئیلٹی شو ایس آف اسپیس ون میں بھی فاتح رہی ہیں۔
اداکار سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس میں دیگر چار فائنلسٹ کے ساتھ مقابلہ کرکے اگروال نے 25 لاکھ روپے کا چیک اور بگ باس او ٹی ٹی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں:۔ روبینہ بگ باس۔ 14 کی فاتح قرار
بگ باس او ٹی ٹی کے آغاز سے ہی دیویا اگروال سرخیوں میں رہی ہیں، اس کی وجہ شمیتا شیٹھی کے ساتھ ان کی لڑائی ہے جنہوں نے اپنے بہنوئی راج کندرا کی مبینہ طور پر ممبئی میں سیکس ریکیٹ کے باعث گرفتاری کی وجہ سے حاصل کی تھی۔