ETV Bharat / bharat

Controversial Statement By MP Sadhvi Pragya Singh: رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ کا متنازعہ بیان

رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ نے نام لیے بغیر ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے مذہب کی بنیاد پر ایک الگ ملک بن چکا ہے، انہیں وہاں چلے جانا چاہیے، وہ بھارت میں رہ کر ہماری بہو اور بیٹیوں کا مذہب تبدیل کراتے ہیں، ان کو بہکاتے ہیں اور اس کام میں ان کا پورا معاشرہ تعاون کر رہا ہے"۔ Pragya Singh Targets on Particular Community

رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ  کا متنازع بیان

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 2:26 PM IST

ویدیشہ: بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مدھیہ پردیش کے ضلع ویدشا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے، اس دوران انہوں نے نام لیے بغیر ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا ہے۔ Sadhvi Pragya Singh in vidisha۔ انہوں نے کہا کہ "ان کے لیے مذہب کی بنیاد پر ایک الگ ملک بن چکا ہے، انہیں وہاں چلے جانا چاہیے، وہ بھارت میں رہ کر ہماری بہو اور بیٹیوں کا مذہب تبدیل کراتے ہیں، ان کو بہکاتے ہیں اور اس کام میں ان کا پورا معاشرہ تعاون کر رہا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "سب سے زیادہ جرائم کون کرتا ہے، ہمارے مذہبی جلوس پر حملہ کون کرتا ہے۔ ہم مندر کی بات کرتے ہیں اور وہ حملہ کرتے ہیں"۔

رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ کا متنازعہ بیان

رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ مختصر قیام پر اچانک ویدیشہ پہنچ گئی تھیں۔ سرکٹ ہاؤس میں شراب کی ممانعت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ "میں 100 فیصد شراب بندی کی حمایت کرتی ہوں، میں کھلے عام شراب کی فروخت کی مخالفت کرتی ہوں۔ ریاست میں شراب پر پابندی ہونی چاہیے، پیسہ کمانے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہیں۔ شراب کی تجارت سے پیسہ تو آرہا ہے لیکن اس سے معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس سے خاندان میں فتنہ پیدا ہوتا ہے اور اموات میں اضافہ ہوتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.