ETV Bharat / bharat

بھوپال: مرحوم عبد الجبار کو گیس متاثرین کی خدمات کیلئے پدم شری ایوارڈ - بھوپال کے سماجی کارکن عبدالجبار

عبدالجبار کی اہلیہ سائرہ جبار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں پدم شری ایوارڈ ملنے کی جتنی خوشی ہے، اتنا غم بھی ہے۔ انہوں نے کہا اگر عبدالجبار خود یہ ایوارڈ لیتے تو انہیں بہت خوشی ہوتی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا عبدالجبار نے ان گیس متاثرین کے لیے جو لڑائی شروع کی تھی، اسے وہ آگے بڑھائیں گی اور ان کی مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کریں گی-

Late Abdul Jabbar
مرحوم عبدالجبار
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 7:10 PM IST

عبدالجبار کی ساتھی موینہ یوی نے بتایا کہ گیس سانحہ کے متاثرین کی قانونی لڑائی کے لیے عبدالجبار کی جانب سے عدالتوں میں متعدد کیس دائر کیے گئے۔ گیس متاثرین کا معاوضہ، ان کی باز آبادکاری اور ان کے علاج کے لیے لگاتار لڑائی لڑی گئی، پر آج تک ان پر کسی بھی طرح کی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عبدالجبار جو کام ادھورا چھوڑ گئے ہیں، اسے پورا کیا جائے۔

ویڈیو

عبدالجبار کی ساتھی رئیسہ بی کہتی ہیں کہ ہمیں ایوارڈ ملنے کی جتنی خوشی ہے، اتنا ہی غم اس بات کا ہے کہ ہمارے درمیان عبدالجبار نہیں رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر اٹھ کر کھڑے ہوں گے اور عبدالجبار کی جو خواہشات تھیں، انہیں پورا کرنے کی کوشش کریں گے- ساتھ ہی انہوں نے کہا ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس ایوارڈ کی تب ہوتی اگر مرکزی اور صوبائی حکومت گیس متاثرین کے حالات کی طرف توجہ دیتی ہیں اور ان کی ہر بات کو پورا کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھوپال: حمیدیہ اسپتال معاملے پر ایف آئی آر درج

شاور علی کا کہنا ہے کہ بھوپال گیس متاثرین کے ساتھ ساتھ مرکزی اور صوبائی حکومت مسلسل ناانصافی کرتی چلی آ رہی ہیں- سب سے زیادہ گیس متاثرین کے علاج پر حکومت کا کسی بھی طرح کا دھیان نہیں ہے، جہاں ایمس کے ڈاکٹروں کی تنخواہ زیادہ ہے تو وہیں گیس ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تنخواہ کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گیس ہسپتالوں سے ڈاکٹر نوکریاں چھوڑ کر دوسری جگہ چلے جاتے ہیں اور گیس متاثرین علاج سے محروم رہ جاتے ہیں- اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت گیس متاثرین کے علاج پر خاص توجہ دے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سماجی کارکن عبدالجبار کو حکومت ہند نے پدم شری اعزاز سے نوازا ہے لیکن ان کے اہل خانہ اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت گیس متاثرین کے علاج، معاوضہ اور باز آباد کاری پر کوئی قدم اٹھائیں تو ہم اس ایوارڈ کو صحیح معنی میں عبدالجبار کے لیے خراج عقیدت سمجھیں گے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.