ETV Bharat / bharat

Tokyo Paralympics: 'میرا چاندی کا تمغہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں': بھاوینا بین پٹیل - بھاوینا بین نے ٹوکیو میں چاندی کا تمغہ جیتا

پچھلے ریو پیرا لمپکس میں ٹکٹ سے محروم رہنے والی بھاوینا بین نے ٹوکیو میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد کہاکہ 'دستیابی ہمارے ملک میں ایک بڑا معاملہ ہے اور یہی حالت نوکریوں اور دیگر موقعوں کی ہے۔ مجھے خوشی ہوگی کہ اگر میرا تمغہ ان لاکھو لوگوں کی آواز بنے جو معذوری کا شکار ہیں اور انہیں ان کے موقع اور دستیابی حاصل ہو۔ میرا تو یہ بھی ماننا ہے کہ میرا چاندی کا تمغہ معذور لوگوں کے لئے ایک مثال بنے گا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے '۔

میرا چاندی کا تمغہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 10:25 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 11:01 PM IST

کھیلوں کے قومی دن کے روز ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی خاتون سنگل کلاس 4 کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا بین پٹیل نے اپنے اس تمغے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ان کے لئے خواب کا حقیقت میں بدلنے جیسا ہے، لیکن ساتھ ہی وہ کچھ مایوس ہیں کیونکہ وہ نروس ہوگئی تھیں۔

پچھلے ریو پیرا لمپکس میں ٹکٹ سے محروم رہنے والی بھاوینا بین نے ٹوکیو میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد کہا کہ 'دستیابی ہمارے ملک میں ایک بڑا معاملہ ہے اور یہی حالت نوکریوں اور دیگر موقعوں کی ہے۔ مجھے خوشی ہوگی کہ اگر میرا تمغہ ان لاکھو لوگوں کی آواز بنے جو معذوری کا شکار ہیں اور انہیں ان کے موقع اور دستیابی حاصل ہو۔ میرا تو یہ بھی ماننا ہے کہ میرا چاندی کا تمغہ معذور لوگوں کے لئے ایک مثال بنے گا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے '۔

اپنی صلاح میں بھاوینا نے خواتین سے کہا کہ میری خواتین کو صلاح ہے کہ خود میں خود اعتمادی رکھو اور اپنے قدم آگئے بڑھاؤ بھاوینا کو اس کامیابی کے لئے خود وزیراعظم نریندر مودی سے شاباشی ملی ہے۔

مزید پڑھیں : مسلم شخص کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر کیا گیا مجبور

ہندوستانی پیرالمپک کمیٹی کی صدر ڈاکٹر دیپا ملک کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ٹوکیو میں بھاوینا کی کارکردگی زبردست رہی۔ ان کا کھیل، مہارت، صبر و ارتکاز سب کچھ عالمی معیار کا تھا۔ ہماری سلور گرل نے قومی کھیلوں کے دن قوم کو یہ شاندار تحفہ دیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ کسی کھلاڑی کے لیے تاریخ رقم کرنے کا اس سے بہتر دن کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔ ہمیں پی سی آئی میں بھاوینا اور ان کی کامیابی پر فخر ہے'۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 29, 2021, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.