تیلگو دیشم لیجسلیچر پارٹی نے وائی ایس آر سی پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 'ریاستی حکومت کو ریت، زمین، شراب اور معدنیات مافیا کے معاملات میں سی بی آئی انکوائری کرنی چاہئے'۔
تیلگو دیشم قانون ساز پارٹی نے اپنی آن لائن حکمت عملی کمیٹی کے اجلاس میں الزام لگایا کہ 'وائی ایس آر سی پی قائدین بلیچنگ پاؤڈر اور سیمنٹ کے مافیا، بدعنوانیوں میں ملوث ہیں'۔
پارٹی نے کہا کہ 'اپوزیشن کو بے وقعت نشانہ بنانے کے بجائے حکومت لوگوں کی بہتر خدمت کرے اور خود وائی ایس آر سی پی کے بدعنوانی گھوٹالوں کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا'۔
اطلاعات کے مطابق وائی ایس آر سی پی کی زیرقیادت ریاستی حکومت گذشتہ ٹی ڈی پی کے فلاحی منصوبوں کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش کر رہی ہے۔
ٹی ڈی پی رہنما این چندربابو نائیڈو، کونسل میں اپوزیشن لیڈر ینمالا رام کرشنوڈو، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین پیوولا کیسو، ٹی ڈی ایل پی کے نائب رہنماؤں اتچنایڈو، نملہ رمنائیڈو، گورانٹلا بوٹچاہ چوہدری اور دیگر نے اجلاس میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے دفاع میں چلی گئی کیونکہ وہ ٹی ڈی پی کے دور حکومت کی مثال سے قاضر ہے۔
پارٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ رمضان تحفہ، کرسمس گفٹ اور سنکرانتی کنوکا جیسی ٹی ڈی پی اسکیموں کی منسوخی کے خلاف عوامی رد عمل ہوا ہے اور اس پر پردہ ڈالنے کے لئے وائی ایس آر سی پی، سی بی آئی تحقیقات کا بہانہ بنارہی ہے۔