معروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار کرشنانند ترپاٹھی کے مطابق اگر آپ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنس گئے ہیں تو آپ کی این آر آئی کی حیثیت کو خطرہ نہیں ہے۔
ان غیر مقیم بھارتیوں (این آر آئی) کو ایک بڑی ریلیف ملی ہے۔ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وزارت خزانہ نے اعلان کیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے بھارت میں طویل عرصے تک قیام کی گنجائش نہیں ہے، جبکہ ملک میں رہائش کا تعین انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ چھ کے مطابق کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 'ان لوگوں کی طرف سے موصولہ مختلف نمائندوں کی یاددہانیوں پر غور کیا گیا جنھیں بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے بھارت میں ہی رکنا پڑا'۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے رہائشی حیثیت کا تعین کرنے کے مقصد سے بھارت میں طویل قیام کی مدت میں رعایت کی اجازت دی ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ 'پھنسے ہوئے غیر مقیم بھارتیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں بھارتی باشندوں کی حیثیت سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ وہ لاک ڈاؤن کے اقدامات کی وجہ سے ملک چھوڑ نہیں سکتے ہیں'۔
وزارت نے کہا ہے کہ 'یہ لاک ڈاؤن مالی برس 21-2020 کے دوران جاری ہے۔ اس وجہ سے ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بین الاقوامی پروازیں کب سے دوبارہ کام شروع ہوں گے'۔
وزارت نے مزید کہا کہ 'ان افراد کی رہائش کا تعین کرنے کے لئے شدہ پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد توسیع شدہ مدت کو چھوڑ کر نیا سرکلر جاری کیا جائے گا۔