پولیس سے اس سلسلہ میں کئی بار شکایت کی گئی لیکن پولیس نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کیا اور نتیجہ میں قتل کا واقعہ پیش آیا۔
یہ واقعہ بارہ بنکی کے ٹکیت نگر تھانہ حلقے کے بنگاواں گاؤں کا ہے یہاں کے متھرا پرساد کا بڑا بیٹا رام بہاری شراب کا عادی تھا۔ شراب کے نشہ میں وہ کئی بار اپنے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دے چکا تھا۔
جمعہ کے روز رام بہاری اپنے والد سے ہی پیسے لیکر شراب پی کر آیا اور اپنے والد کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ والد متھرا پرساد نے بھاگ کر جان بچائی۔ صبح وہ کوتوالی میں شیام بہاری کی شکایت کرنے پہونچے لیکن پولس نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
کافی دیر بعد موقع پر ڈائیل 100 کے سپاہی پہونچے تو شیام بہاری انہیں چکمہ دیکر فرار ہو گیا۔ متھرا بعد میں متھرا پرساد گھر پر تھا تب رام بہاری اور اس کا دوست ہاتھ میں دھاددار ہتھیار لیکر آئے اور متھرا پرساد اور اس کے چھوٹے بیٹے رنکو پر حملہ کردیا۔ دونوں جان بچانے کے لئے بھاگے لیکن درمیان میں رنکو اور اس میں ہاتھاپائی ہونے لگی بعد میں رنکو کے ہاتھوں بڑے بھائی رام بہاری کا قتل ہو گیا۔
دوسری جانب پولس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولس اس بات کو ماننے کو تیار نہیں ہے کہ رام بہاری کا قتل پولس کی بےحسی کا نتیجہ ہے۔