ETV Bharat / bharat

مودی حکومت کا پہلا سال تاریخی حصولیابیوں سے لبریز: یوگی

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی حکومت کے دوسرے میعات کے پہلے سال کو تاریخی حصولابیوں سے لبریز قرار دیا۔

Yogi adityanath
Yogi adityanath
author img

By

Published : May 30, 2020, 7:45 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکز میں نریندر مودی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے پہلے سال کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے حصولیابیوں سے لبریز بتایا ہے۔

انہوں نے مودی حکومت کو دئیے گئے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے ’’مستحکم بھارت‘‘ کے سپنے کو پوراکیا ہے۔ مرکزی حکومت کے پہلے سال کو تاریخی قرار دینا کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہوگی۔ اس حکومت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے تاریخ قائم کی ہے وہیں پہلے سال میں ہی دہائیوں پرانے رام مندر کے تنازعے کا خاتمہ ہوا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 2014 میں نریندر مودی نے ملک کو سب کا ساتھ سب کا وکاس کا انوکھا نسخہ دیا تھا۔ مرکز کی این ڈی اے حکومت کا پہلا میعاد کار دنیا میں ہندوستان کو ایک ’’اکنامک سپرپاور‘‘ بنانے کے لئے رکھی گئی بنیاد کے طور پر جانا جائے گا۔ جبکہ دوسرے میعاد کار کا پہلا سال تاریخی حصولیابیوں کے طور پر جانا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نوجوانوں کے لئے نئی نئی اسکیمیں ساتھ لے کر آئی اور اس حکومت نے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے عزم کے ساتھ نئے ہندوستان کی تعمیر میں سب طبقات کو یکجا کیا اور سبھی کے ساتھ چلنا سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دوراندیشی کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک کورونا بحران کی خوفناک حالات میں پھنسنے سے بچ سکا۔

انہوں نے کورونا بحران سے نپٹنے کے لئے مرکز کے اقدامات کو کافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’مودی نے ملک کو نئی راہ دکھائی ہے اور ملک کے ہر شہر کو احترام دیا گیا ہے۔ حکومت کی سوچ غریب مزدور سمیت سماج کے سبھی طبقات کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہے۔ مودی حکومت کی سبھی اسکیمات کافی کارگر ثابت ہوئی ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا پہلا سال ہفتہ یعنی 30مئی کو پورا ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.