عالمی یوگا ڈے کے موقع پر مہاراشٹر کے تعلیمی اداروں ، سرکاری محکموں اور نجی اداروں کے ساتھ ہی اورنگ جیل میں بھی یوگا کا اہتمام کیا گیا۔
اورنگ آباد کے ہرسول میں واقع سینٹرل جیل میں 5 سو سے زائد قیدیوں نے یوگا کیا۔
تقریباً آدھا گھنٹے کے اس پروگرام میں پتانجلی کے یوگ گرو پوار کی قیا دت میں قیدیوں نے یوگا کے مختلف آسن کیے۔
اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ ہیرا لال جادھو نے بتایا کہ گذشتہ 5 برسوں سے جیل میں یوگا کروایا جارہا ہے، اور خواہشمند قیدی روز اس میں حصہ لیتے ہیں، قیدیوں نے بھی یوگا کی اہمیت کا اعتراف کیا ۔