ریاست کرناٹک میں عید گاہ میں نماز عید کی نماز ادا کرنے کی حکومت نے اجازت دی ہےاور مسلمانوں سے نماز عید الاضحی مساجد میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہےجس کے چلتے محکمہ بلدیہ ضلع یادگیر نے شہر کے اہم مساجد کو سنی ٹائز کیا اور مساجد کے اطراف جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے صفائی کا انتظام کیا۔
عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کثیر آبادی والے مسلم محلہ جات میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے قاص صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہےاس کے علاوہ قربانی کے جانور کے غیر استعمال شدہ اعضاءکو بھی شہر سے دور لے جانے کے لئے ٹریکٹرس اور ٹم ٹم گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
اب عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے برادران وطن اور پڑوسیوں کا خیال کرتے ہوئے قربانی کے جانور کا فضلہ محکمہ بلدیہ کے صفائی لیبرس کے حوالے کریں۔ اسلام صاف ستھرا مذہب ہے اور پاکی آدھا ایمان ہےاب صاف صفائی رکھنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔