ETV Bharat / bharat

کورونا سے متاثر مہاراشٹر کو کیرالہ کے صحت ماہرین کی ضرورت - مہاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش ٹوپے

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کیرالہ کے وزیر صحت و سماجی بہبود کے وزیر کے کے شیلجا سے بات کی اور کووڈ 19 وبائی امراض سے حفاظت کے سلسلے میں گفتگو بھی کی۔

worst-hit maha seeks kerala's expertise
کورونا سے شدید متاثر مہاراشٹرا کو کیرالہ کے صحت ماہرین کی ضرورت
author img

By

Published : May 25, 2020, 4:33 PM IST

کورونا وائرس کے بحران کے دوران مہاراشٹر سخت مشکلات میں گھرا ہے۔ ایسے میں کیرالہ ماڈل کے بارے میں بہت سی باتیں کہی جارہی ہیں۔

اسی دوران مہاراشٹر حکومت نے کیرالہ حکومت کو ڈاکٹرز اور نرسز سے متعلق ایک سرکاری خط بھیجا ہے۔

مہاراشٹر کی حکومت نے باضابطہ طور پر کیرالہ حکومت کو خط لکھا ہے کہ وہ سب سے زیادہ متاثرہ ممبئی - پونے صنعتی و کمرشل بیلٹ میں کووڈ 19 کے وبائی مرض سے لڑنے کے لئے مدد فراہم کریں اور اپنے تجربات سے آگاہ کرے۔

اس خط میں کیرالہ کے ڈاکٹرز اور نرسیز کا مہاراشٹرا میں تبادلہ سے متعلق بھی باتیں کہی گئی ہیں۔

نوڈیل آفیسر، کووڈ - 19 اور میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی پی لاہانے نے میں کہا ہے کہ 'ممبئی اور پونے میں مستقبل قریب میں کیسوں کی تعداد میں اضافہ اور بھی شدت سے بڑھ سکتا ہے'۔

انہوں نے سینیر ڈاکٹرز اور نرسیز کی 50 رکنی ٹیم کے لئے وزیر شیلجا سے مہاراشٹر میں صحت حکام کی مدد کی درخواست دی ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر حکومت ان کی خدمات کے لئے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو ماہانہ 80،000 روپے اور ایم ڈی / ایم ایس ماہر ڈاکٹرز کے لئے دو لاکھ روپے ماہانہ ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ جس میں معالج اور ایکٹیوشنسٹ شامل ہیں۔

تربیت یافتہ نرسنگ عملے کے لئے ریاست ماہانہ 30،000 روپے ادا کرے گی۔

اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مہاراشٹرا حکومت تمام ملاقاتی ڈاکٹرز اور نرسیز کو رہائش، کھانا، مطلوبہ دوائی اور ذاتی حفاظتی سامان بھی فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.