ETV Bharat / bharat

عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تفصیلات - کورونا متاثرین

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، دنیا میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

coronavirus world
coronavirus world
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 2:24 PM IST

عالمی سطح پر کورنا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ دنیا بھر میں اس وبا سے ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینیئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 39 ہزار 378 اور ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 110 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تفصیلات

کووڈ 19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6 لاکھ 73 ہزار 165 ہوگئی ہے جبکہ 316 لوگ لقمہ اجل بنے ہیں۔

اس وقت ملک میں کورونا کے دو لاکھ 44 ہزار 814 فعال کیسز ہیں جبکہ 4 لاکھ 9 ہزار 83 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز

انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تفصیلات
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تفصیلات

سُپر پاور کہلانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 28 لاکھ 38 ہزار 678 افراد متاثر اور ایک لاکھ 29 ہزار 676 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں اب تک 15 لاکھ 77 ہزار 4 افراد اس مہلک وائرس کا شکار جبکہ 64 ہزار 265 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں بھی کووڈ 19 کا پھیلاؤ جاری ہے۔ یہاں 6 لاکھ 73 ہزار 564 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 11 ہوگئی ہے۔

اس کے عالوہ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے اور وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 99 80 کیسز اور 10 ہزار 412 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تفصیلات
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تفصیلات

چلی کورونا انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور اب تک یہاں 2 لاکھ 91 ہزار 847 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 412 افراد اس وبا سے متاثر اور 44 ہزار 283 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اسپین میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 545 افراد اس سے متاثر جبکہ 28 ہزار 385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے۔ اٹلی اس معاملے میں دسویں نمبر پر ہے، اب تک یہاں 2 لاکھ 41 ہزار 419 افراد کووڈ 19 سے متاثر اور 34 ہزار 854 ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثر خلیجی ملک ایران میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 878 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 11 ہزار 408 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 4619 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 1858 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترکی بھی کورونا انفیکشن کے معاملے میں فرانس سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 610 تک جا پہنچی ہے اور 5206 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ فرانس میں اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 222 افراد اس وائرس سے متاثر اور 29 ہزار 896 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس ایک لاکھ 97 ہزار 198 کیسز ہیں اور 9020 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین میں اب تک 84 ہزار 857 افراد متاثر اور 4641 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بیلجیئم میں 9771، کینیڈا میں 8732، نیدرلینڈ میں 6132، سویڈن میں 5420، ایکواڈور میں 4769، سوئٹزر لینڈ میں 1965، آئرلینڈ میں 1741 اور پرتگال میں 1605 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.