ETV Bharat / bharat

دنیا میں سب سے کم کورونا ٹیسٹنگ بھارت میں: سی پی آئی (ایم) - دنیا میں سب سے کم کورونا ٹیسٹنگ بھارت میں

مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ کورونا وائرس’کووڈ-19‘ سے لڑنے کے لیے بھارت کو ٹیسٹنگ پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔ کیونکہ دنیا میں سب سے کم ٹیسٹنگ بھارت میں ہو رہی ہے۔

world's lowest corona testing in india: CPI (M)
دنیا میں سب سے کم کورونا ٹیسٹنگ بھارت میں: سی پی آئی (ایم)
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 8:59 PM IST

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی ٹیسٹنگ پر زیادہ توجہ دینے کی بات کر رہے ہیں۔ کیونکہ چین، جنوبی کوریا اور سنگاپور جیسے ممالک نے ٹیسٹنگ سے ہی اس بیماری پر لگام لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹنگ کے معاملے میں اپنا ملک تو پاکستان سے بھی پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور کی 10 لاکھ آبادی میں 13 ہزار افراد کی ٹسٹنگ ہوتی ہے، جبکہ اپنے ملک میں ہر 10 لاکھ افراد کے لیے 102 لوگوں کی ٹیسٹنگ ہوتی ہے، جبکہ پاکستان میں 10 لاکھ آبادی پر 191 کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیرالہ حکومت نے جانچ کے ذریعے اس بیماری سے بچاؤ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے لیے مزید ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضرورت ہوگی۔ مرکزی حکومت کو ان طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ان کی حفاظت بھی کرنی ہوگی۔ سی پی آئی (ایم) رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بنائے گئے وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں ہزاروں کروڑروپے جمع ہو چکے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس میں سے رقم ریاستی حکومتوں کو دے۔

مسٹر یچوری نے ملک کے گوداموں میں پڑے سات کروڑ 56 لاکھ ٹن اناج لوگوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ غریب اور محروم طبقہ کے لوگوں کو بھوکوں مرنے سے بچایا جا سکے۔ سی پی آئی(ایم) کے سیکریٹری نے کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوئے افراد کو نوکریوں سے ہٹائے جانے کی مخالفت کی اور کہا کہ پوری دنیا میں اس کارروائی کی مخالفت ہو رہی ہے اور وہاں کی حکومتوں نے 80 فیصد تنخواہ ادا کرنے کی بات کہی ہے۔ جبکہ بھارت میں صرف تین ماہ تک تنخواہ دینے کا بھروسہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.