ETV Bharat / bharat

نئی نسل گوتم بودھ کے خیالات کو مشعل راہ بنائے: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے گوتم بودھ کے نظریات کو دنیا کو درپیش موجودہ چیلنجز کا مستقل حل قرار دیتے ہوئے نوجوانوں سے ان کے خیالات سے وابستہ ہونے کی اپیل کی۔

modi
modi
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 12:18 PM IST

نریندر مودی نے بودھ پورنیما کے موقع پر ویڈیو پیغام میں پہلے عالمی آن لائن 'دھرم چکر دِوَس تقریب' سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'نوجوان کی تیز دماغی آج عالمی مسائل کا حل فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ملک کے نوجوانوں سے گوتم بودھ کے خیالات سے مربوط ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ آج دنیا کو بہت سارے غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے اور گوتم بودھ کے اصولوں میں ان کے مستقل حل مل سکتے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مودی نے کہا کہ 'گوتم بودھ کے اصول کل بھی اہم تھے، آج بھی قابل احترام ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ ان کے نظریات و خیالات کافی سارے معاشروں اور ممالک کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ یہ ہمدردی اور رحم کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

گلوان وادی میں زخمی فوجیوں سے مودی کی ملاقات

وزیراعظم نے کہا کہ 'گوتم بودھ کی تعلیمات، فکر و عمل کی سادگی کو اہمیت دیتی ہیں، بودھ مذہب، احترام کا درس دیتا ہے۔ عام لوگوں، غریبوں، خواتین، امن اور عدم تشدد کے احترام کا ایک سبق۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مودی نے بودھ مذہب کی تعلیمات کو زمین پر لازوالیت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'سارناتھ میں اپنے پہلے خطبے (اُپدیش) میں اور اس کے بعد کی تعلیمات میں گوتم بودھ نے امید اور مقصد کی بات کی تھی۔ ان کی نظر میں دونوں کے درمیان کافی گہرا تعلق ہے۔ امید، مقصد کا احساس پیدا کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 'وہ 21 ویں صدی کے بارے میں کافی پُرامید ہیں۔ ملک کے نوجوان اسی امید کا سرچشمہ ہیں۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ امید، جدت طرازی اور ہمدردی لوگوں کے غم کو کس طرح دور کرسکتی ہیں تو، یہ ہمارے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں نظر آتی ہیں جس کی قیادت نوجوان نسل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آج زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بودھ مقامات سے جڑنے کی ضرورت ہے اور حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے۔ کچھ دن پہلے، مرکزی کابینہ نے کشی نگر کو ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے عام لوگوں، تیرتھ یاتریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آسکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.