کرناٹک کے ہیمپی میں واقع قدیم گنیش مندر یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی سائٹ میں شامل ہے۔ جو اپنی خوبصورتی اور شاندار نقش و نگار کے لئے جانا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یعنی یونیسکو کے مطابق ہیمپی ساسیوکالو گنیش مندر پورے بھارت میں گنیش مندر کا ایک بہترین نمونہ ہے -
یہ مندر ایک ہی چٹان کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ ساسیوکالو گنیش مندر میں بھگوان گنیش کا ایک بہت بڑا مجسمہ ہے، جو تقریبا 8 فٹ (2.5 میٹر) لمبا ہے۔ یہ ہیمپی کے اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔
گنیشکا مندر سری ویروپاکشا مندر کے قریب واقع ہے۔ جہاں ہزاروں عقیدت مند سال بھر آتے رہتے ہیں اور خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ یہ مندر ہندوؤں کی ایک فعال عبادت گاہ ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس مجسمہ کو بنانے کے لئے ایک عقیدت مند تاجر نے بڑی مقدار میں مالی تعاون کیا تھا، جو کاروبار کے لئے ہیمپی آئے تھے۔
مجسمے کے اوپری دائیں ہاتھ میں ایک موڈک ہے۔ وہیں بائیں ہاتھ میں ایک مذہبی چیز دیکھی جاسکتی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تاریخ میں ملک کا سب سے امیر شہر رہا ہے، جس نے فارس اور پرتگال کے تاجروں کو اپنی طرف راغب کیا۔
- مزید پڑھیں: گنیش مندر کے پجاری میں کورونا مثبت
واضح رہے کہ جنوری 2019 میں ٹائم میگزین نے ہیمپی کو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کے طور پر عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کیا۔