ETV Bharat / bharat

ماں کے دودھ کی افادیت پر ہفتہ طویل مہم

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا خوراک اور تغذیہ سے معلق بورڈ یکم اگست سے سات اگست 2019 تک منائے جانے والے طبيعي رضاعت عالمی ہفتہ کے دوران ’’والدین کو بااختیار بنائیں اور بچے کو ماں کا دودھ پلانے کی ترغیب دیں‘‘ کے موضوع پر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کررہا ہے ۔

ماں کے دودھ کی افادیت پر ہفتہ طویل مہم
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 9:10 PM IST

نوزائدہ بچوں اور چھوٹے بچوں کو خوراک کی فراہمی سے متعلق انا پرشن تقریب اور کوئز کمپٹیشن جیسی سرگرمیوں کا انعقاد 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوںمیں کیا جارہا ہے۔ یہ کام خوراک اور تغذیہ سے متعلق بورڈ کی خوراک اور تغذیہ کی توسیع سے متعلق 43 کمیونٹی اکائیوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے ،جس میں محکمہ صحت ، ہوم سائنس کالج ،میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،یونیورسٹیوں ، این جی اوز کے ریاستی کارکنان اور دیگر متعلقین شرکت کررہے ہیں ۔
طبيعي رضاعت عالمی ہفتہ کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں میں ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے دودھ پلانے والی ماؤں اور آنگن واڑی میں کام کرنے والوں کے لئے سمپوزیم ، آنگن واڑی مراکز میں بچوں کی انا پرشن تقریب ،جس میں قریب کے آنگن واڑی مرکزوں سے استفادہ کنندگان کو جمع کیا جائے گا اور تغذیہ سے بھرپور خوراک کے بارے میں مقابلہ اور کوئز کمپٹیشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تغذیہ سے متعلق نمائش بھی بالکل نچلی سطح پر لگائی جائے گی جس میں نوزائدہ اور چھوٹے بچوں کے لئے کم لاگت والی تغذیہ سے بھرپور خوراک کو دکھایاجائے گا۔ صحت مند خوراک اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لیے اس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلائی جائے گی اس کے علاوہ دیہی سطح پر کٹھ پتلی کے شو، مسخرہ کے شو، رقص اور ڈرامہ، فلموں، سائڈ شو، آڈیو ویڈیو اسپاٹس اور ریلیوں کے ذریعہ بیداری پھیلائی جائے گی۔
تغذیہ کے سلسلے میں اس اہم پروگرام سے تغذیہ کی کمی سے پیداشدہ حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے حکومت کو 2030 تک قومی تغذیہ سے متعلق مقاصد اور پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول میں مددملے گی۔ عالمی صحت تنظیم کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ماں کا دودھ پلائے جانے میں اضافہ کئے جانے سے ہر سال 8 لاکھ سے زائد افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملے گی۔ ان میں بڑی تعداد 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں کی ہوتی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.