ETV Bharat / bharat

خواتین کو 30 فیصد ریزرویشن ملے گا:راہل - women will get 30 percent reservation for jobs

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اس بار کانگریس کی حکومت بنی تو اسمبلی ،پارلیمنٹ کے ساتھ سرکاری نوکریوں میں بھی خواتین کو 30فیصد ریزرویشن ملے گا۔

راہل گاندھی
author img

By

Published : Apr 25, 2019, 3:13 PM IST

گاندھی نے آج راجستھان کے جالور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی ترقی پرزور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف منصوبے کے تحت ہر مہینے خواتین کے کھاتے میں چھ ہزار روپے بھی جمع ہوں گے۔اس کے علاوہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں بھی خواتین کو 30 فیصد ریزرویشن دینے کے ساتھ سرکاری نوکریوں میں بھی خواتین کو 30 فیصدریزرویشن دیا جائےگا۔

کسانوں کو ببر شیر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک کسانوں کی پیروی کوئی نہیں کررہاتھا،لیکن میں کہتا ہوں کہ کسان ببر شیر ہیں اور ان کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔یہ لگناچاہئے کہ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت بنی تو قومی بجٹ کے ساتھ کسانوں کا الگ سے بجٹ بنایا جائےگا،جس میں پہلے امدادی رقم ،بونس اور زراعت سے متعلق صنعتوں کی اطلاع مل جائےگی۔

مسٹرگاندھی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ میہل چوکسی،نیرو ودی کروڑوں روپے لے کر بھاگ جاتے ہیں اور ان کا کچھ نہیں بگڑتا جبکہ 30ہزار روپے کا قرض لینے پر بھی کسان کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھگوڑے صنعت کاروں کو جیل بھیجنا تبھی کسان کو جیل بھیجنے کا نمبر آسکتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.